پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے عوامی میڈیا پریس کلب پہنچ گیا۔

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ )کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے پسند کی شادی جیکب آباد کورٹ میرج کرنے کے بعد تحفظ کے لیے عوامی میڈیا پریس کلب جیکب آباد میں پریس کانفرنس کی۔

دولہا عارف علی ولد رئیس قطب الدین (قوم دستی) اور دلہن بیشراں دختر بلال علی (قوم جتوئی) نے اعلیٰ حکام سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

جوڑے کے مطابق جن افراد سے خطرہ ہے ان میں دلہن کے والد بلال علی، بھائی محمد صدیق، چچا عمر، رشید علی اور محمد اشرف جتوئی شامل ہیں۔ مذکورہ افراد کراچی کے علاقے نادرا بائی پاس انڈس گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

جوڑے نے حکومت، پولیس اور متعلقہ اداروں سے فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *