تہران ( اے بی این نیوز )آبنائے ہرمز میں عالمی کمرشل اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں اور بلومبرگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی بحری جہاز اس اہم تجارتی راستے کو عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ عالمی تیل کی ترسیل اور سمندری ٹرانسپورٹ پر یہ اثرات تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق ایران کی جانب سے سمندری مائنز بچھانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف ذرائع نے اطلاعات دی ہیں کہ پانی کے نیچے ممکنہ طور پر بارودی سرنگیں موجود ہیں، جس کی وجہ سے تجارتی جہازوں اور بحری راستوں کی حفاظت کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔