ریاض ( اے بی این نیوز ) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ مملکت بھر میں مختلف شہروں کی رصدگاہوں میں چاند دیکھنے کے اجلاس منعقد کیے گئے تھے اور سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی، لیکن کہیں سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس فیصلے کے بعد یکم شوال 1447 ہجری جمعہ کے روز متعین کی گئی ہے۔
عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی