اے سی کا ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ

سیالکوٹ (25 مارچ 2026):

ناصر چوہدری سیالکوٹ
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر نے ٹراما سنٹر، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے جبکہ آپریشن تھیٹر میں آپریشنز معمول کے مطابق جاری تھے۔ دورے کے دوران بتایا گیا کہ سی ٹی اسکین مشین کی روٹین مینٹیننس جاری ہے جبکہ ایکسرے روم میں تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جاری ترقیاتی و مرمتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ سروسز میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *