اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 343 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 39 ڈالرز بڑھ کر 4533 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔