جے یو آئی کے نائب امیر مفتی عبدالشکور کھوسو پر حملہ کے خلاف مظاہرہ اور دہرنَہ، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ڈاکٹر اے جی انصاری

ضلع مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس 6 اکتوبر کو طلب

جیکب آباد(رپورٹ:اے جی بلوچ ) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے نائب امیر مفتی عبدالشکور کھوسو پر شرپسند عناصر کی جانب سے حملے اور زخمی کرنے کے خلاف جامع مسجد ٹھل سے سینکڑوں کارکنان اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ نکالا۔ مختلف راستون سے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا۔
جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، عبدالقادر چنا، ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو، حاجی محمد عباس بلوچ، مولانا تاج محمد بھٹی، میر حسن برڑو اور دیگر رہنماؤں نے مفتی عبدالشکور کھوسو پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملہ ناقابلِ قبول ہے۔ اعلیٰ حکام واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے حوالے کریں، بصورتِ دیگر جے یو آئی کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں 6 اکتوبر کو مرحوم مولانا عبدالقادر بنگلاڑی کے مدرسے، ٹھل میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں مفتی عبدالشکور کھوسو پر حملے، امنِ عالم اجتماع، تنظیمی معاملات، موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمتِ عملی سمیت دیگر اہم امور پر غور کرکے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *