نامعلوم ملزم لاکھوں روپے چوری کرکے فرار
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف) تفصیلات کے مطابق علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں نوید علی سابق MPA پاکپتن کے گھر چوری کی واردات۔ نامعلوم ملزم لاکھوں روپے چوری کرکے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم صبح سویرے موٹر سائیکل پر مسلم لیگ ن کے سابق MPA میاں نوید علی کے گھر داخل ہوا ایک کمرے سے دو لاکھ پینسٹھ ہزار (265000) لے کر فرار ہو گیا۔واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔جس میں واردات کرنے والے ملزم کو کمرے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔واردات کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیۓ کوششیں جاری ہیں۔
پاکپتن میں سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کے گھر چوری کی واردات
