احتجاجی ریلی شہید اللہ بخش پارک سے نکالی گئی ریلی میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شریکت کی۔
احتجاجی ریلی کی قیادت سید علی شاہ سمیت عام انسان تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے کی مظاہرین کی مہنگائی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، مہنگائی کا بوجھ نامنظور کے نعرے۔
آٹے سمیت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور محنت کش طبقہ پریشان ہے، رہنما۔
حکمران عیاشیوں میں مصروف، غریب عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، احتجاجی رہنما۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، مطالبہ۔۔۔
