امریکی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ بارودی سرنگیں مکمل طور پر صاف کیے بغیر سمندری راستہ کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ عالمی تیل کی ترسیل کو کسی ( StraitOfHormuz )حد تک بحال رکھا جا سکے۔ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل( OilCrisis ) کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بحری حملوں کے خطرات کے باوجود تیل کی ترسیل کو جاری رکھنے کے لیے متبادل راستوں اور ہنگامی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ توانائی کے شعبے سے وابستہ ادارے صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پینٹاگون کے مطابق سمندری راستوں کی مکمل صفائی اور سیکیورٹی بحالی کے عمل میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس دوران محدود اور کنٹرولڈ انداز میں بحری نقل و حرکت جاری رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی توانائی سپلائی مکمل طور پر متاثر نہ ہو۔ ایران ،امریکہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔