عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کورآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ویڈیو لنک پر منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بهنگوار، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق اور ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے زوم پر شرکت کی، اجلاس کے دوران فیڈرل ایپکس کمیٹی اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کے فیصلوں پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ سکیں، مزید برآں، گزشتہ ڈسٹرکٹ کورآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے ہی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے، اجلاس میں امن و امان، صفائی ستھرائی، صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات کے شعبوں میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔
Related Posts
کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوئی
اسلام آباد (پریس ریلیز)کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں…
پنجاب میں بائیکس سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لازمی قرار
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب لاہور (محمد منصور ممتاز سے) وزیراعلیٰ پنجاب…
دبئی اثاثے منتقلی: ایرانی حملوں کے خدشات پر ایشیائی سرمایہ کاروں کا سرمایہ منتقل کرنے کا رجحان
حالیہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی اثاثے منتقلی کا رجحان بعض امیر ایشیائی سرمایہ کاروں میں دیکھا…
