دبئی ( اے بی این نیوز )دبئی میں دھماکوں کی گونج، حکام کا فوری ردعمل، حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ.دبئی میں زوردار دھماکوں کی آوازوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مختلف علاقوں میں دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئیں
سرکاری میڈیا کے مطابق ممکنہ حملوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی نظام مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے اور کسی بڑے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکوں کی نوعیت اور اس کے پیچھے ممکنہ عناصر کا تعین کیا جا سکے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔