(ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے مئی کے مہینے کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
یکم مئی سے نافذ ہونے والی نئی قیمتیں عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 3.66 درہم فی لیٹر (تقریباً 278 پاکستانی روپے) کر دی گئی ہے جو گزشتہ ماہ 3.39 درہم تھی۔ اسپیشل 95 کی قیمت اب 3.55 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ پہلے یہ 3.28 درہم تھی۔
ای پلس 91 کی قیمت 3.48 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو پہلے 3.20 درہم تھی۔
دوسری جانب، ڈیزل کی قیمت 4.69 درہم فی لیٹر (تقریباً 356 پاکستانی روپے) پر برقرار رکھی گئی ہے۔
خیال رہےکہ اضافے کے بعد پیٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت اس ماہ مستحکم رہی ہے۔