اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے کارکن پٹرول کی قیمتوں پر احتجاج کرنے کے لئے سڑک پر آ گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا، کئی گرفتار ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کا واقعہ کراچی سے رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس نے احتجاج کو روکنے کے لئے کراچی پریس کلب کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے آمد و رفت مسدود کی لیکن احتجاج پھر بھی ہو گیا۔ کراچی میں پریس کلب پر جمع ہو کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،مہنگائی کیخلاف احتجاج کو روکا تو پی ٹی آئی کے کارکن فوارہ چوک پر جمع ہیو گئے اور وہاں احتجاج کر دیا۔ احتجاج کرنے والے متعدد پی ٹی آئی کارکن زیر حراست ہیں۔
پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا۔ کراچی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ پولیس اور انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی پریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔
پی ٹی آئی کے کارکن پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر احتجاج کے لئے سڑکوں پر آ گئے، کئی گرفتار