جیکب آباد :(نامه نگار) اسپیکر قومی اسیمبلی سردار ایاز صادق،صوبائی وزیر مواصلات بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ،صوبائی وزیر روینیو بلوچستان میر عاصم کرد گیلو،سردار سید عبداللہ خان،پی پی پی انفارمیشن سیکریٹری لاڑکانہ ڈویژن فراز امتیاز شیخ کی جکھرانی ھاؤس جیکب آباد آمد ،
چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات/چیف وہیپ قومی اسیمبلی میر اعجاز حسین خان جکھرانی،میر خالد نواز خان جکھرانی ،میر آزاد خان جکھرانی سے انکے والد محترم اور ایم پی اے گڑھی خیرو میر ممتاز حسین جکھرانی سے چچا محترم اور میر فہد خان جکھرانی، میر حارث خان جکھرانی، میر رافع حسین جکھرانی کے دادا محترم سنئیر سیاستدان سابق ایم این اے میر احمد نواز خان جکھرانی المعروف میر بابل خان جکھرانی کے ناگہانی انتقال پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیااور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لۓ دعا کی -اس موقع پر سردار شفقت خان جکھرانی،میر غضنفر علی خان جکھرانی،میر غلام عباس خان جکھرانی،سردار زادہ عبدالولی خان جکھرانی،و دیگر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی قبائلی شخصیات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔