بنگلہ دیش( Bangladesh ) نے توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا ایٹمی بجلی گھر( NuclearPower, ) فعال کر دیا ہے، جسے ملک کی تاریخ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس منصوبے سے بجلی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور توانائی بحران میں کمی کی توقع ہے۔رپورٹس کے مطابق روپُور نیوکلیئر پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ تیار ہو چکا ہے اور اسے فعال مرحلے میں داخل کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ بنگلہ دیش کی صنعتی ترقی، توانائی خود کفالت اور مستقبل کی معاشی حکمت عملی کیلئے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ روس کے تعاون سے مکمل کیا گیا، جہاں تکنیکی معاونت، تعمیراتی مراحل اور جوہری نظام کی تیاری میں روسی تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شراکت داری نے جنوبی ایشیا میں توانائی تعاون کی نئی مثال قائم کی ہے۔حکام نے جوہری ایندھن کی تنصیب کو منصوبے کا اہم ترین مرحلہ قرار دیا ہے۔ اس عمل کے بعد پلانٹ بجلی پیداوار کے مکمل نظام کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے قومی گرڈ کو بڑے پیمانے پر توانائی مل سکے گی۔