(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے،تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کالام، کرم ، وزیرستان،پارہ چنار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم بعد ازدوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت،شہید بینظیر آباد46،سکرنڈ45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔