وقت کی قدر کرنے والوں کو دُنیا و آخرت میں اعزازات سے نوزا جاتا ہے
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق خواجہ ذیشان احمد نے وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کی قدر کریں ورنہ گیا وقت ہاتھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔وقت کی پابندی کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے صوفیا کرام و اسلاف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان صوفیا کرام اور اسلاف نے وقت کی قدر کی اور اعلٰی مراتب پر فائز ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضور علی ہجویری رحمة الله علیہ وقت کی قدر کر کے داتا صاحب بنے۔حضور معین الدین چشتی اجمیری رحمة الله علیہ وقت کی قدر کر کے خواجہ غریب نواز بنے۔حضور بابا فریدالدین مسعود رحمة الله علیہ وقت کی قدر کر کے گنجشکر بنے۔حضور عبدالقادر جیلانی وقت کی قدر کر کے غوث الاعظم بنے۔لہٰذا ہم سب کو چاہیئے کہ وقت کی قدر کریں اور خود کو وقت کا پابند بنائیں۔
وقت کی قدر کریں گیا وقت ہاتھ نہیں آتا۔خواجہ ذیشان احمد