3 مئ آزادی صحافت کا عالمی دن “

” میرا قلم “

حق کی عظمت کا علمبردار ہے میرا قلم …
فکر کی دنیا کا اک سردار ہے میرا قلم …

حرف کوئ گر صداقت کا یہاں ہو منحرف …
بول اٹھنا پھر سبھی بے کار ہے میرا قلم …

دشمنان حق کے رستوں میں کھڑا ہے بے دھڑک …
آج دیکھو برسرپیکار ہے میرا قلم …

جیسے فرعون جہاں کے واسطے موسی کوئ …
ظالموں کے واسطے تلوار ہے میرا کلام …

یہ جلائے گا یقینا کالے چہروں کے نقاب ..
یہ حقیقت ہے کہ اک انگار ہے میرا قلم …

روشنی دے مولا تو خانم کے ہر اک لفظ میں …
ہاں اگر سچائ کا شہکار ہے میرا قلم …

فریدہ خانم، لاہور ، پاکستان ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *