آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ( آپیکا ) صوبائی صدر مقبول احمد مہر صاحب کی کال پر پورے صوبے کی طرح جیکب آباد میں بہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور اپنے جائز حقوق کے لیئے احتجاجی ریلی نکالی گئی-

جیکب آباد : (رپورٹ: اے جی بلوچ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ( آپیکا ) صوبائی صدر مقبول احمد مہر صاحب کی کال پر پورے صوبے کی طرح جیکب آباد میں بہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور اپنے جائز حقوق کے لیئے احتجاجی ریلی نکالی گئی-
ریلی میں شرکاء نےشدید نعرے بازی کی- ملازمون کو اسیکل کے ساتھ تنخواہوں میں 200 فیصد ازافے کا مطالبہ کیا-
ریلی کی قیادت ضلع صدر سہراب خان برڑو جنرل سیکریٹری محمد مراد سومرو انفارمیشن سیکریٹری محمد علی لاشاری نے کی- کلارک آپیکا ملازمین کے کی بڑی تعداد شامل تہی اور ملازموں نے بینر اٹہاکر ڈی سی چوک سے پریس کلب تک ڈہرنا دیا-
دوران ریلی ضلع صدر سہراب خان برڑو سمیت جنرل سیکریٹری محمد مراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوے سندہ حکومت سے مطالبہ کیا که اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے – ریلی میں کثیر تعداد میں ملازمین شریک هوۓ جن میں عبدالمجید سرکی, خان محمد سرکی, عبدالنبی لاشاری, ضمیر احمد, عاشق علی بہٹو, غلام مصطفی پٹہان, بلاول سومرو, غلام محمد کہوکہر سمیت عمران علی شامل تہے-
ملازمین کا کهنا تھا که ہائوس رینٹ, میڈیکل الاؤنس اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد ازافہ کیا جائے- اس مھنگاٸی میں ملازمین کو گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اوٹہاۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *