رانا ثناالللہ کی بڑی پیشکش

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا اور پاٹا سے متعلق معاملات پر اپوزیشن نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر آج حکومتی وفد نے متعلقہ فریقین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر کے ٹیکس سے متعلق مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی تاکہ عوامی اور کاروباری حلقوں کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا تقاضا یہی ہے کہ تمام معاملات بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کیے جائیں، تصادم یا محاذ آرائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی “میثاقِ استحکامِ پاکستان” کی تجویز دی تھی اور یہ پیشکش آج بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کے سیاسی مکالمے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد میں آگے بڑھیں۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق سیاسی ڈائیلاگ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی کے اندر اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بامعنی مذاکرات ہونے چاہئیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *