جیکب آباد: (نامه نگار)مولاداد تھانے کی حدود بائی پاس روڈ پر 9 ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان عارب جکھراڻي کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء نے خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، جبکہ وہ کیس واپس لینے کے لیے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں ورثاء کے مطابق ملزمان واحد بخش عرف وڈو جکھراڻي، ہارف جکھراڻي اور ملھو جکھراڻي کی جانب سے مقتول کے معصوم بچے کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار ہے متاثرہ خاندان نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *