جیسے جیسے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، حکومت اس کا فائدہ صارفین تک پہنچانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے؛ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2026ء) وفاقی وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو مستقبل قریب میں مزید ریلیف فراہم کرنے کی نوید سنا دی، انہوں نے واضح کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آنے والی حالیہ کمی کا فائدہ براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، حکومت اس کا فائدہ صارفین تک پہنچانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، جیسا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور قوی توقع ہے کہ ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی اسی رخ پر چلیں گی، جس کا فائدہ ملکی سطح پر دیا جائے گا۔
حکومتی اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر تک کی بڑی کمی کی ہے، عالمی مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے جلد ہی عوام کو اس موجودہ ریلیف سے ہٹ کر مزید ریلیف دیا جا سکے گا، جس کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
Post Views: 76