اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک میں زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کیا۔
