ممتاز علماء، مفتیانِ عظام، مدارس کے ذمینداران اور عمومی اراکین شریک ہوں گے۔
جیکب آباد:(نامه نگار)
جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کی مجلسِ عمومی کا ایک اہم اجلاس 29 جولائی 2026 بروز بدھ صبح دس بجے اقصیٰ مسجد، لاشاری محلہ جیکب آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کریں گے۔جے یو آئی کے ضلعی ناظمِ عمومی مولانا سلیم اللہ بروہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کا مقصد قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا، انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی کامیابی،اور موجودہ تنظیمی و سیاسی صورتحال ایجنڈا میں شامل ہے۔
جے یو آئی کے ضلعی پریس سیکریٹری اسد اللہ حیدری نے کہا ہے کہ اجلاس میں ضلع بھر سے ممتاز علماء کرام، مفتیانِ عظام،مدارس کے ذمینداران، مجلسِ عمومی کے اراکین اور دیگر ذمہ داران شرکت کریں گے۔ تمام متعلقہ ساتہی وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اہم تنظیمی امور پر متفقہ فیصلے کیے جا سکیں۔
مولانا فضل الرحمٰن سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اجلاس طلب۔
