کراچی: سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کو سندھ بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، مجاز اتھارٹیز اور لوکل کونسلز بند رہیں گی۔
سندھ حکومت کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ متعلقہ محکموں کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
