قائدِ جمعیت کے وفادار محافظ و جماعت کے مخلص سالار، حاجی عبداللہ خلجی صاحب

تحریر: محمد حنیف کاکڑ راحت زئی

جمعیت علماء اسلام کی تنظیمی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو شہرت سے زیادہ خدمت، منصب سے زیادہ ذمہ داری اور اظہار سے زیادہ عمل پر یقین رکھتی ہیں۔ انہی باوقار اور بااعتماد شخصیات میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سالار حاجی عبداللہ خلیجی صاحب کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ وہ اپنی دیانت، اخلاص، نظم و ضبط اور بے مثال وفاداری کے باعث جماعتی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

حاجی عبداللہ خلجی صاحب نے اپنی حیاتِ مستعار قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی خدمت، پاسبانی اور جماعتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ وہ ہر مرحلے پر نہایت مستعدی، احتیاط اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ قائدِ جمعیت کے ہمراہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ان کی شخصیت خاموش خدمت، ثابت قدمی اور غیر متزلزل وفاداری کی عملی تصویر ہے۔

ملک بھر میں منعقد ہونے والے جمعیت علماء اسلام کے جلسوں، جلوسوں، کانفرنسوں، اجتماعات اور احتجاجی پروگراموں کے نظم و نسق میں حاجی عبداللہ خلجی صاحب کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ موجودہ حساس حالات میں قیادت کی حفاظت، کارکنان کی رہنمائی اور پروگراموں کی کامیاب تنظیم کے لیے ان کی منصوبہ بندی، انتظامی مہارت اور دوراندیشی قابلِ تحسین ہے۔ یہی اوصاف انہیں جماعت کے قابلِ اعتماد اور باصلاحیت سالاروں کی صف میں ممتاز مقام عطا کرتے ہیں۔

جماعتی زندگی میں بے شمار ایسے مواقع آئے جب مسلسل مصروفیات کی وجہ سے انہیں نہ کھانے کی فرصت ملی اور نہ ہی آرام کا موقع، مگر انہوں نے کبھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں برتی۔ مشکلات، تھکن اور سخت حالات کے باوجود ان کا جذبۂ خدمت، ایثار اور استقامت ہمیشہ قائم رہا۔ یہی اوصاف ایک حقیقی کارکن اور مخلص سالار کی پہچان ہوتے ہیں۔

حاجی عبداللہ خلجی صاحب کی شخصیت کارکنان کے لیے اخلاص، نظم و ضبط، وفاداری، ایثار اور قربانی کا عملی نمونہ ہے۔ وہ ہر نازک اور حساس موقع پر اپنی قیادت کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ ان کی یہی سنجیدگی، تنظیمی بصیرت اور غیر معمولی وابستگی انہیں کارکنان کے دلوں میں منفرد مقام عطا کرتی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان، بالخصوص سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے رضاکار اور تنظیمی ساتھی، حاجی عبداللہ خلیجی صاحب کی خدمات، قربانیوں اور انتھک محنت پر دلی فخر کرتے ہیں اور انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسے باوفا اور خاموش خدمت گزار افراد ہی کسی بھی جماعت کی اصل قوت اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، جن کی شبانہ روز محنت تنظیم کی مضبوطی اور استحکام کا باعث بنتی ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ حاجی عبداللہ خلجی صاحب کی مخلصانہ خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت، سلامتی، استقامت، درازیِ عمر اور مزید اخلاص کے ساتھ دین، ملت اور جمعیت علماء اسلام کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، اور جماعت کی قیادت و کارکنان کو اتحاد، اتفاق اور ہر میدان میں کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *