احمدپورشرقیہ (پ ر) گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں گورنمنٹ صادق ایجرٹن گرائجوئٹ کالج بہاولپور سے ٹرانسفر ہوکر آنے والے اکنامکس لیکچرر ڈاکٹر سجاد علی کو پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ، کنٹرولر امتحانات و انچارج سکیورٹی آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی، لیکچرر میتھ محمد عمران ملک، سپرنٹنڈنٹ خالدرشیدچشتی،علی عباس،کلاس فور ملازمین نے پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پرنسپل کالج پروفیسر شاہد حسین مغل نے ان کو جوائننگ دیتے ہوئے کہا کہ کالج فکلٹی میں بہترین اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اور معزز شہری اپنے بچوں کو کالج ہذا میں فرسٹ ائیر و بی ایس پروگرامز کلاسز میں داخلے کروائیں۔سرکاری کالجز ہی معیاری کالجز ہیں۔کم ترین فیس، اعلی تعلیمی خوشگوار پرامن ماحول ہے۔سٹوڈنٹس کی سفری سہولیات کے لیے تین بسوں کی گورنمنٹ کی طرف سے فراہمی موجود ہے۔ہمارے سرکاری ادارے نے ہر عہد میں بہترین قومی و بین الاقوامی سطح پر ہیروز تخلیق کیے۔اس کا ثبوت وال آف پرائڈ ہے۔
ہر عہد میں بہترین قومی و بین الاقوامی سطح پر ہیروز تخلیق کیے۔اس کا ثبوت وال آف پرائڈ ہے۔
