سکھر: شاہی بازار میں دکاندار سے مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ روپے زبردستی وصول کرنے کا الزام،

سکھر: شاہی بازار میں طارق گارمنٹس کے دکاندار کے ساتھ مبینہ ناانصافی کا واقعہ سامنے آگیا

سکھر: خاتون پر دکاندار کو ہراساں کرنے، بدتمیزی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے کا الزام

سکھر: خاتون نے دو خواتین اور دو مردوں کے ہمراہ دکان میں داخل ہوکر دکاندار کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ دکاندار کا الزام

سکھر: دکاندار کو پولیس کے ذریعے گرفتار کروا کر تھانہ بی سیکشن کے لاک اپ میں بند کرانے کا الزام

سکھر: پولیس اہلکار خالد کلوڑ کی موجودگی میں دباؤ ڈال کر دکاندار سے ڈھائی لاکھ روپے مبینہ طور پر وصول کیے گئے، متاثرہ دکاندار

سکھر: خاتون نے 2023 میں طارق گارمنٹس سے 18 ہزار روپے کا بیگ خریدا تھا، دکاندار کا مؤقف

سکھر: بیگ دو مرتبہ مرمت کے لیے لایا گیا، دکان نے بغیر معاوضے کے مرمت اور تبدیلی کی سہولت فراہم کی، دکاندار

سکھر: واقعے پر تاجر برادری میں تشویش، اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

سکھر: رابطہ کرنے پر تھانہ بی سیکشن کے ہیڈ محرر خالد کلوڑ نے واقعے کی تصدیق کردی

سکھر: خاتون کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی تھانے آئے تھے، ہیڈ محرر خالد کلوڑ

سکھر: لین دین کا معاملہ تھانے سے باہر ہوا ہوگا، تھانے کی حدود میں کوئی رقم کا لین دین نہیں ہوا، خالد کلوڑ

سکھر: آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سکھر: دکاندار سے مبینہ زبردستی رقم وصولی کے معاملے پر پولیس اہلکار خالد کلوڑ کے کردار کی بھی تحقیقات کا مطالبہ

2023 میں خریدا ہوا بیگ تبدیل کر کے دیا پھر بھی خاتون اور اس کے افراد نے پٹائی کی

دکاندار دکان کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *