غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں ای خدمت مرکز کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے

ڈیرہ غازی خان ( بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو سے ) غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں ای خدمت مرکز کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، خدمات اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
انچارج ای خدمت مرکز مدثر خان سہرانی نے شرکاء کو بتایا کہ مرکز میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کی 180 سے زائد سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں تربیت یافتہ عملہ شفاف، معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔
اس موقع پر پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید بھی موجود تھے۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے ای خدمت مرکز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مدثر خان سہرانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *