احمدپورشرقیہ:( پ ر)
گورنمنٹ صادق عباس گریجوایٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ میں ایم پی اے پرنس میاں گزین خان عباسی کی خصوصی آمد پر پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل و پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کنٹرولر امتحانات نے پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر اساتذہ کرام و سماجی شخصیات میں پروفیسر شمائلہ یعقوب،مہمان اعزاز قاضی سردار شاہ نواز رند بلوچ،سردار ساجد رند بلوچ،ڈاکٹر سجاد علی نے مہمان خصوصی کو پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے۔تقریب سرسبز خوبصورت ماحول پاکستان سے گفتگو میں پرنس گزین عباسی کا کہنا تھا کہ کالج کی بہتری و ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا۔جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم وتربیت ملکی معاشی خوشحالی و تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نےنیاپودا لگاکر ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔اس موقع پر صدر کالج لوکل یونٹ اتحاد پروفیسر شہزاد خان،لیکچرر عمیر الرحمن،لیکچرر ملک محمد عمران،صدیق لشاری،زوہیب رند،افتاب شاہ،جی ایم،رانا قربان،شاہدبخاری،عدنان کے ساتھ سٹوڈنٹس وشہری بھی موجود تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کنٹرولر امتحانات نے پرتپاک استقبال کیا
