ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف تھانہ پھلگراں کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اسلام آباد میں اسلحہ سے پاک اور نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری

[اسلام آباد (راشد محمود ستی)] حسب ہدایات ایس پی رورل زون محمد زیشان اور زیر نگرانی ایس ڈی پی او بہارہ کہو شمس اکبر کی قیادت میں تھانہ پھلگراں اسلام آباد کے ایس آئی/ایس ایچ او محمد زبیر مظہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ سے پاک تحریک کے تسلسل میں کومبنگ سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا جن میں دو عدد کلاشنکوف، تین عدد پسٹل اور 205 راؤنڈ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 22/26 اور 23/26 مورخہ 17 جنوری 2026 بجرائم 13/20/65 اے او تھانہ پھلگراں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا نشہ اب نہیں کی تحریک کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب الکوحل برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 21/26 مورخہ 16 جنوری 2026 بجرم 3/4 حدِ امتناع منشیات تھانہ پھلگراں میں درج رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *