رمضان المبارک کا مہینہ صبروتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے

اوچ شریف/احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) رمضان المبارک کا مہینہ صبروتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے۔والدین کی خدمت جنت کی کنجی ہے۔حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کو ضرور بننا چاہیے۔اولیاء اللہ کرام نے تصوف کے خزانے سے دنیا بھر امن و رواداری کی خوبصورت فضاء قائم کی۔
مخدوم بیرسٹر سید ناصر محمود بخاری
پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی
احمدپورشرقیہ میں افطار پارٹی کے موقع پر مسلم لیگ فنگشنل کے صوبائی نائب صدر مخدوم بیرسٹر سید ناصر عباس بخاری و ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے نجف سیال کالونی میں مرحوم علامہ رئیس فیض احمد سعیدی کی اہلیہ دارالعلوم فیضیہ قادریہ عالیہ جلالیہ کے بانی قاری رئیس الیاس سعیدی،رئیس اشفاق سعیدی،رئیس مصطفی کے والد اور والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک بابرکت و نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔روزہ اسلام کا بنیادی رکن جس کا مقصد صبروتحمل،برداشت، ہمدردی احترام آدمیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی خطہ امن و رواداری تصوف سے مالا مال ہے۔حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے عملی اقدامات کیے۔آپ کے نام سے صوفی ازم اینڈ آرکیالوجی سائنس یونیورسٹی اوچ شریف کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس وقت دنیا میں امن قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔والدین دنیا کی عظیم ہستیوں میں شامل ہیں۔ان کی خدمت ذریعہ نجات ہے۔آخر میں مخدوم سید ناصر عباس بخاری نے امت مسلمہ، استحکام پاکستان،پاک افواج و مخلوق خدا کی خیر سلامتی کے خصوصی دعائیں مانگیں۔اس موقع پر رفیق گنڈا پور،شیخ فیضان ،رئیس سرور،رئیس عرفان،صلاح الدین پنوار کے ساتھ دیگر دوست احباب نے خصوصی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *