مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 216 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *