متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں کے لیے خوشخبری

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی دبئی اور ابوظہبی کی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، دبئی کے لیے پروازوں کا آپریشن فجیرہ ایئرپورٹ پر اور ابوظہبی کے لیے پروازیں العین ایئرپورٹ پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے اور آج 101 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک کے 8 ہوائی اڈوں بشمول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابوظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی کے لیے شیڈول پروازیں شامل ہیں۔ گزشتہ 18 دنوں میں ملک کے 8 بڑے ہوائی اڈوں سے کل 2000 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

پی آئی اے اور دیگر ایئرپورٹ ذرائع نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی فلائٹ شیڈول چیک کر لیں۔ کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں سے کئی مسافر واپس آگئے ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز ایک بار پھر معطل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *