جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر آف کنڈیارو کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا مختلف برانچز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

جیکب آباد(رپورٹ: اے جی بلوچ) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر آف کنڈیارو کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا مختلف برانچز میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام اپنے قائد ؤ روحانی پیشوا خواجہ محبوب سجن سائیں کی سالگرہ کی تقریبات کا مختلف برانچز پولیس ھیڈ کوارٹر گڑھی خیرو فیملی لائن ریفل ناکہ چنہ محلہ میں انقعاد کرکے کیک کاٹا گیا اس موقع پر رہنماؤں عقیدتمندوں سمیت مریدین نے شرکت کی اور سجن سائیں کی تعلیمات اور زندگی مبارک پر روشنی ڈالی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد نئی نسل میں دینی و روحانی شعور کو اجاگر کرنا آور اپنے روحانی پیشوا اولیا کرام سے محبت و عقیدت کو فروع دینا تھا اس موقع پر علامہ محمد ایوب سولنگی، خلیفہ عبدالغفار صدر امیر بخش طاہری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور اپنے قائد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *