عمرکوٹ سندھ — بیورو چیف زیب بنگلاںی۔ — بریکنگ نیوز
شادی پلی کے قریب مٹھڑاؤ کینال میں ایک کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 12 سالہ عبدالحيظ ولد غلام مصطفیٰ شر، جو بهیڑ چرا رہا تھا، درگاہ قبول کے قریب مٹھڑاؤ کینال میں گر کر ڈوب گیا۔ واقعہ دوپہر تقریباً 3 بجے پیش آیا۔
مقامی دیہاتیوں کی جانب سے بچے کی تلاش جاری ہے۔ تلاش کے دوران نہر سے ایک کلہاڑی برآمد ہوئی ہے تاہم تاحال بچے کی لاش نہیں مل سکی۔
اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بچے کی لاش کی تلاش کے لیے مدد فراہم کی جائے تاکہ ورثاء کو دلاسا مل سکے۔