حقیقی صحافی ملک وملت کی بقاء کے ضامن ہیں۔

قائد صحافت ایس۔اے۔صہبائی
پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا حقیقی قاتل کرپٹ مافیا ہے
صحافت کے عالمی دن پر صحافی سب سے ذیادہ عتاب کا شکار ہیں۔ صدر (پاکستان چیپٹر)سارک جرنلسٹس کونسل
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد مثالی اور روشن پاکستان کا قیام ہے۔
چیرمین
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان
دنیا بھر کے صحافی پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں کیونکہ ہماری پہچان پاکستان سے ہے
صحافتی برادری کے حقوق کے لیے JAP کا تعاون تمام صحافتی تنظیموں سے جاری رہے گا
اسلام أباد
:(بیورو رپورٹ)
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد مثبت میڈیا کے فروغ سے مثالی پاکستانی قوم کا قیام ہے کیونکہ قائدِ اعظم کا پاکستان دنیا میں دینِ اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لیے معرضِ وجود میں آیا۔
حقیقی صحافی ملک وملت کی بقاء کے ضامن ہیں۔
قائد صحافت ایس۔اے۔صہبائی
پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا حقیقی قاتل کرپٹ مافیا ہے
صحافت کے عالمی دن پر صحافی سب سے ذیادہ عتاب کا شکار ہیں۔ صدر (پاکستان چیپٹر)سارک جرنلسٹس کونسل

ان خیالات کا اظہار معروف ادیب،صحافی،شاعر،
سماجی کارکن اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے
مرکزی چیرمین
قائد صحافت
ایس۔اے۔صہبائی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے خطاب میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے پاکستانی صحافی مثبت میڈیا کے فروغ سے روشن پاکستان کے لیے کام کریں۔پاکستان ہے تو ہم ہیں،پاکستان ہی ہمارا تشخص ہے۔دنیا کے کسی کونے میں بھی ہم چلے جائیں،ہماری پہچان پاکستان ہی رہے گی۔ہمیں دنیا کے سامنے پاکستان کے POSITIVE امیج کو اجاگر کرنا ہے۔
قائد صحافت ایس۔اے۔صہبائی نے اس موقع پر میڈیا اراکین کو ذاتی پسند و ناپسندیدگی کو بالائے طاق رکھ کر ایک مرکزی پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی تلقین کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ صحافتی حقوق کی بحالی کے لیے صحافتی اتحاد موجودہ دورکی اہم ضرورت ہے۔صحافتی اتحاد کی بدولت ہی ہم اپنے غریب صحافی بھائیوں کے خاندانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی سبھی صحافتی تنظیموں کو سپورٹ کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ اب جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا شمار دنیا میں پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم میں ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *