افواج پاکستان، سیاسی قیادت، اور عوام کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لاہور: قونصلیٹ آف لبرلینڈ پاکستان کی جانب سے “معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے پر لاہور پریس کلب میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ملکی دفاع اور سیاسی استحکام کے لیے خدمات انجام دینے والی افواج پاکستان اور موجودہ سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں کالم نگار مرزا رضوان نے ملی نغمہ پڑھ کر ماحول کو گرما دیا۔ تقریب میں ایمبیسڈر ایٹ لارج، لبرلینڈ ٹو پاکستان اینڈ نیپال فیصل بٹ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی، وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیشل ایڈوائزر اور پبلک افیئرز یونٹ کے سربراہ سید توصیف علی شاہ، یوکے بیسڈ کارڈیالوجسٹ اور جیو پولیٹیکل تجزیہ کار ڈاکٹر اورنگزیب ، معروف تجزیہ کار، اے این ایف، سی این ایف، ایف بی آر کے لیگل پراسیکیوٹر بیرسٹر سلمان، ممبر پرائم منسٹر یوتھ کونسل، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیگل ایڈوائزر بیرسٹر امرت احمد شیخ، سوشل ایکٹیوسٹ اور کاروباری شخصیت شعیب خان، چیئرمین گورننگ باڈی فیروزوالا پریس کلب فدا محمد فدا، صدر پریس کلب عاصم بھٹی، مرزا رضوان، رانا صفدر علی خاں، صحافتی برادری اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ایمبسیڈر فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو قومی خدمت، قیادت، اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے عزم پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مشکل وقت میں ذمہ دار قیادت علاقائی امن اور اقوام کے درمیان تعمیری مشغولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے استحکام، تعاون اور خوشحالی کے لیے کام کرنے والے اداروں اور لوگوں کا احترام کرتا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ “بحیثیت سابق فوجی افسر میں کہہ سکتا ہوں کہ آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی فوجی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ افواج پاکستان کے جوانوں نے جس طرح اس معرکہ حق میں جانثارانہ خدمات انجام دیں، وہ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اپنے خطاب میں سید توصیف شاہ کا کہنا تھا کہ “افواج پاکستان نے معرکہ حق میں جو استقامت اور بہادری دکھائی، وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ میں بطور وزیراعظم کے مشیر، یہ تسلیم کرتا ہوں کہ موجودہ سیاسی قیادت نے فوجی قیادت کے ساتھ بیحد مربوط حکمت عملی اپنائی، جس کے نتیجے میں آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ تمام پاکستانیوں کو فوج اور سیاسی قیادت دونوں پر فخر ہے۔” ڈاکٹر اورنگزیب کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی سالمیت کو نئی مضبوطی بخشی۔ افواج پاکستان نے قربانیوں کی بلندیوں کو چھوا، اور سیاسی قیادت نے انہیں ہر قدم پر سپورٹ کیا۔ معرکہ حق صرف ایک فوجی آپریشن نہیں، بلکہ پاکستان کے دفاعی اور سیاسی شعور کا مظہر ہے۔ شعیب خان ، بیرسٹر امرت احمد و دیگر مقررین کا افواج پاکستان نے عالمی سطح پر یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں جو قانونی اور اخلاقی پہلوؤں کا خیال رکھا، وہ قابل تحسین ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص نے ہمیں یہ سکھایا کہ قومی یکجہتی ہی اصل طاقت ہے۔ پاکستان کو معرکہ حق جیسی ضرورت تھی۔ افواج پاکستان نے اس آپریشن میں نہ صرف بہادری دکھائی بلکہ عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا۔ تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔
