کراچی میں عید الاضحی کے دوسرے روز ہاؤس رابری کی انوکھی واردات

عید کے دوسرے روز قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے ڈاکو گھر میں داخل

گھر میں گھسنے والے مسلح ملزمان نے اہلخانہ اور قصائیوں کو بھی یرغمال بنالیا

دستگیر 9 نمبر میں ہونیوالی بڑی اور انوکھی ڈکیتی کا مقدمہ درج

مالک مکان گیراج میں قربانی میں مصروف تھے، مدعی مقدمہ

مسلح ملزمان نے دروازہ بجایا جس پر ملازمہ نے دروازہ کھول دیا، مدعی مقدمہ

ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور پستول کے زور پر پہلے اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاونج میں بٹھادیا، مدعی مقدمہ

دیگر دو ملزمان کچھ دیر بعد مالک مکان اور قصائیوں کو بھی یرغمال بناکر لے آئے،مدعی مقدمہ

مسلح ملزمان نے الماریوں سے 15 ہزار امریکی ڈالر، پاکستانی کرنسی لوٹ لی ، مدعی

لوٹے گئے سامان میں 17 سے 18 تولہ سونا بھی شامل ہے ، مدعی مقدمہ

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی

ملزمان کو دو ساتھیوں کو واردات کے وقت گھر کے باہر پہرا دیتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج

دو ملزمان باہر پہرے داری جبکہ باقی 6 ملزمان نے گھر میں واردات انجام دی، مدعی مقدمہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *