ٹیوشن سینٹر میں زیرِ تعلیم ایک کمسن بچی کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے واقعے کا سندھ کے وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلاانی) ٹیوشن سینٹر میں زیرِ تعلیم ایک کمسن بچی کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے واقعے کا سندھ کے وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے ایس ایس پی عمرکوٹ میڈم سہائی عزیز ٹالپر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کا افسر بھی بتایا جا رہا ہے۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ معاشرے میں اس قسم کے کردار اور جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ بدفعلی میں ملوث شخص کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس کو بھی ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزم کے خلاف کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *