میان صاحب رورل ہیلتھ سینٹر سول اسپتال میان صاحب کی غیر فعالی، ڈاکٹروں اور عملے کی کمی، ادویات کی عدم دستیابی اور ایمبولینس کی غیر موجودگی کے خلاف اسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ضلع جیکب آباد سے اے بلوچ کی خبر کے مطابق میان صاحب رورل ہیلتھ سینٹر سول اسپتال میان صاحب کی غیر فعالی، ڈاکٹروں اور عملے کی کمی، ادویات کی عدم دستیابی اور ایمبولینس کی غیر موجودگی کے خلاف اسپتال کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ تقریباً 20 ہزار آبادی پر مشتمل یونین کونسل میان صاحب صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اسپتال میں ادویات ناپید ہیں، ڈاکٹر اکثر غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ مریضوں کو سرنج، ڈرپ، پٹی، گولیاں اور شربت سمیت ضروری اشیاء نجی میڈیکل اسٹورز سے مہنگے داموں خریدنا پڑتی ہیں۔

مقررین نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ رورل ہیلتھ سینٹر کو پی پی ایچ آئی کے حوالے کیا جائے، ایمبولینس فوری طور پر واپس فراہم کی جائے اور او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبر روم، ایکسرے اور لیبارٹری سمیت تمام شعبے بحال کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ڈی ایچ او آفس کے سامنے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

احتجاج میں جمعیت علماء اسلام میان صاحب کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *