ناصر چوہدری سیالکوٹ
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں کامیاب گرینڈ صفائی آپریشن کے بعد وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی ڈسکہ آمد پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) و چیئرمین پریس کلب ڈسکہ (رجسٹرڈ) محمد افضل منشاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی اور صحافتی حلقوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عیدالاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی انتظامات پر وزیر بلدیات اور ستھرا پنجاب ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ “ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا عملی مظہر ہے جس کے تحت پنجاب کے تمام شہروں اور 25 ہزار سے زائد دیہاتوں میں صفائی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔” انہوں نے ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر کی یکساں تعمیر و ترقی کے لیے بیک وقت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
تقریب کے اختتام پر ستھرا پنجاب پروگرام کی مثبت تشہیر اور بہترین کوریج پر صحافیوں کو وزیر بلدیات کی جانب سے تعریفی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
