نواحی گاٶں میں جلے ہوئے گھروں کے ملبے میں زندگی تلاش کرتے متاثرین کا احتجاج

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) نواحی گاٶں میں جلے ہوئے گھروں کے ملبے میں زندگی تلاش کرتے متاثرین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، ڈیڈ ماه گذر گئے مگر بے گھر خاندان آج بھی انصاف اور چھت کے منتظر ہیں۔

گاؤں محمد صدیق آرائیں کے متاثرین کا درد کم نہ ہوسکا، پسند کی شادی کے تنازع پر مبینہ طور پر جلائے گئے 119 گھروں کے متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی’سندھ سید مراد علی شاہ کے وعدوں کے باوجود گھر تعمیر نہیں ہوئے، سندھ حکومت فوری اقدامات کرے اور انہیں گھر بناکر دے ساتھ میں ان کی مالی مدد کرے ، بصورت دیگر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *