لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 40 روپے کمی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز‘‘ کے پروگرام میں دی رپورٹر میں چینل کے نمائندے علیم ملک نے بتایا کہ حکومت اور اوگرا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سلسلہ آج بھی جاری رہے گا اور 20 سے 40 روپے کی بڑی کمی متوقع ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زایدہ ریلیف دیا جائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں انشاء اللہ کم ہوں گی، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے پر ریلیف براہ راست عوام کو پہنچائیں، پیٹرول کی قیمت کم ہو گی تو اس کا اثر ہر چیز پر پڑے گا۔
نجی ٹی وی چینل ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پروگرام میں ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سیفٹی پیرا میٹرز یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، سی ڈی اے میں سیفٹی پیرا میٹرز پر زیرو ٹالرنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا معاملہ اہم اور نازک ہے، سیاسی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی اور ہم آزاد کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں، وفاقی حکومت کی پوری سپورٹ آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کر رہے ہیں۔
