ہماری ریڈ لائن پاکستان افواجِ پاکستان ہے، پاک افواج کے تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

پریس ریلیز برائے یومِ نجات

جیکب آباد: (اے جی بلوچ)قومی امن کونسل (R) ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے پلیٹ فارم سے سینٹرل چیئرمین راشد علی بلیدی مرکزی وائس چیئرمین غلام اصغر مغیری ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ جیکب آباد سید زبیر شاہ اور دیگر کی قیادت میں پاک فوج کے تمام شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاندار ریلی نکالی گئی۔

ریلی ہیڈ آفس حبیب چوک سے ڈی سی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں عہدیداران اور کارکنان نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی میں شریک شرکاء نے افواجِ پاکستان، آئی ایس آئی، ایم آئی، پاکستان رینجرز، انٹیلیجنس ادارے اور سندھ پولیس کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

*اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 24 کروڑ عوام پاک افواج کے تمام شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ آج ہم آزاد قوم ہیں اور اپنی زندگی آزادی سے گزار رہے ہیں، ہم پر یہ حق لازم ہے کہ ہم بھی ہر محاذ پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔ پاک فوج ہے تو اس ملک کی بقاء اور سالمیت محفوظ ہے، انشاءاللہ مرتے دم تک پاک افواج کے ساتھ ہیں۔

قومی امن کونسل أر پاکستان
یومِ نجات مبارک ہو

*قومی امن کونسل أر پاکستان کے سینٹرل چیئرمین راشد علی بلیدی نے یومِ نجات کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

“ہم تمام محبِ وطن پاکستانیوں کو یومِ نجات کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

ہم واضح طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں ایسی تمام قوتیں، جماعتیں اور تنظیمیں جو ملکی امن میں رکاوٹ ہیں، جن میں فتنہ الخوارج جیسی ملک دشمن تنظیمیں شامل ہیں جو ملکی دفاع کے لیے کسی طور فائدہ مند ثابت نہیں، ان کا مکمل خاتمہ کیا جانا چاہیے۔

ہم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ اس ملک کی بہتری، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔”
*راشد علی بلیدی سینٹرل چیئرمین قــــــومـــــي امـــــن ڪــــــونســـــــــــل آ ر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی آف پاڪســـــــــــتان

#پاکستان پائیندہ باد
#پاکستان أرمی زندہ باد
#أئی ایس أئی زندہ باد
#ایم أئی زندہ باد
#انٹیلیجینس ادارے زندہ باد
#پاکستان رینجرز زندہ باد
#ایف سی بلوچستان زندہ باد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *