انٹرنیشنل تین روزہ 33 واں سالانہ عرس مبارک خواجہ خواجگان عظیم عالمی مبلغ اسلام

انٹرنیشنل تین روزہ 33 واں سالانہ عرس مبارک خواجہ خواجگان عظیم عالمی مبلغ اسلام حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم صاحب تاجدار تصوف شہنشاہ ولایت قیوم پنجم پیر لاثانی قندیل نورانی شہباز لامکانی محب آیات قرانی عاشق صاحب لولاک احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مورخہ 1 نومبر تا 3 نومبر بروز اتوار, پیر, منگل 2026 کو موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں منایا جائے گا- یکم نومبر 2026 بروز اتوار عرس پاک حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کا آغاز بعداز نماز فجر ہوگا- جس میں تلاوت قران مجید ختم خواجگان حلقہ ذکر محفل میلاد مصطفی سے باقاعدہ آغاز ہوگا – جس میں پورے ملک سے اور پوری دنیا سے آئے ہوئے مشائخ عظام ،علماء کرام ،مفتیان عظام ،قراہ حفاظ حضرات، اندرون بیرون ملک سے آئے ہوئے مریدین زائرین اور خلفاء عظام بھی کثیر تعداد میں شرکت فرمائے گے- صبح 07 بجے زا ئرین اور مہمانوں کے لیے ناشتے کا وسیم انتظام ہوگا- سارے دن اندرون بیرون ملک سے ائے ہوئے زائرین اور مریدین کی کثیر تعداد خواجہ معصوم صاحب اور قبلہ عالم کے مزارات پر ذکر اور درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ گل پاشی کرتے ہوئے چادر پوشی کریں گے- شام کو بعد از نماز عصر مزار پاک قبلہ عالم اور خواجہ خواجگان عالمی مبلغ اسلام حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب کہ مزار کے غسل کی عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی جو عشاء کی نماز سے پہلے اخطام پذیر ہوگی – عشاء کی نماز کے بعد محفل ذکر واہ محفل میلاد ہوگی جو رات گئے تک جاری و ساری رہے گی- دو نومبر 2026 بروز پیر عرس کی تقریبات کا آغاز فجر کی نماز کے بعد ہوگا جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام ،علماء کرام مفتیان عظام خطیب حضرات خواجہ محمد معصوم صاحب کی دینی ملی خدمات پر روشنی ڈالیں گے- حضرت حضرت خواجہ محمد معصوم صاحب نے جو دین کی اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا -خواجہ محمد معصوم صاحب اتحاد بین المسلمین کے عظیم دائمی تھے- خواجہ معصوم صاحب نے ذکر خدا عشق مصطفی اور محبت اولیاء کے لیے گراں قدر خدمات پیش کی – 2 نومبر شام مغرب سے عشاء چادر پوشی کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوگی جو عشاء کی نماز تک جاری و ساری رہے گی-بعد از نماز عشاء محفل ذکر خدا میلاد مصطفی رات گئے تک جاری و ساری رہے گی 3 نومبر _2026 بروز منگل محفل پاک کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوگا- زائرین کے لیے ناشتے کا وسیع انتظام ہوگا باقاعدہ محفل پاک کا آغاز صبح 10 بجے سے دوپہر ظہر تک جاری و ساری رہے گا- بعد از نماز صلوۃ والسلام ہوگا- ملک و ملت اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا ہوگی زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام ہوگا لنگر کے بعد اجازت عام ہوگی- یہ عرس پاک محکمہ اوقاف اور وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام منایا جائے گا اور اس میں تمام دنیا سے لوگ شرکت فرمائیں گے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *