





ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد بیوروچیف ڈیلی جستجو سے )
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان بیرسٹر بلال سلیم کا ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ، بہترین انتظامات اور سروس ڈیلیوری کو سراہا۔اورای مرکز خدمت کے منیجر مدثرحسین سہرانی کے کام کو بھی سراہا
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، بیرسٹر بلال سلیم نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ایک اہم ڈیجیٹل گورننس منصوبے، ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سرکاری سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ای خدمت مرکز میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کی 180 سے زائد خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں، جو شہریوں کے لیے ون ونڈو آپریشنز اور جدید ڈیجیٹل گورننس کی ایک نمایاں مثال ہے۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف سروس کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، شہریوں اور عملے سے ملاقات کی اور مرکز کے مجموعی انتظامی و آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مرکز کی بہترین صفائی ستھرائی، خوبصورت اور معیاری بلڈنگ انفراسٹرکچر، خوشگوار ماحول، منظم کاؤنٹرز، جدید سہولیات اور مؤثر ون ونڈو سروس ڈیلیوری کو خصوصی طور پر سراہا۔
اس موقع پر منیجر ای خدمت مرکز مدثر سہرانی کی پیشہ ورانہ کاوشوں، انتظامی صلاحیتوں اور مرکز کے مجموعی نظم و نسق کو بھی سراہا گیا اور شہریوں کو اسی معیار کی معیاری، شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، مؤثر انتظامی نگرانی اور شہری مرکزیت پر مبنی سروس ڈیلیوری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
**ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان — جہاں ٹیکنالوجی، بہترین انتظامی نظم و نسق اور شہری سہولت کاری ایک ہی چھت تلے یکجا ہیں۔
