Category: خبریں

  • اسامہ گارڈن ھوٹل،،میں تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    اسامہ گارڈن ھوٹل،،میں تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو سے )

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
    کی سالگرہ کی مناسبت سے ،،اسامہ گارڈن ھوٹل،،
    میں تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔اس تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ،،سردار شاکر خان مزاری ،، نے ڈویزنل صدر ایم ایچ ملک کے ھمراہ شرکت کی۔۔مختلف شعبہ جائے زندگی سے تعلق رکھنے والی درجنوں شخصیات نے شرکت اور خواتین نے بھی بطور خاص شرکت کی۔تلاوت و نعت سے تقریب کا آغاز کیا۔۔تقریب کو پروفیسر معین الدین کرنالی نے کنڈکٹ کیا ۔۔استقبالیہ کلمات ضلعی صدر ڈاکٹر مختار احمد نے پیش کئے۔۔شیخ الاسلام کی خدمات پر نصف درجن شخصیات نے روشنی ڈالی۔اس تقریب سے ڈویژنل صدر ایم ایچ ملک ۔ضلعی ناظم انجینئر ظفر اقبال نے بھی گفتگو کی۔۔
    آخر میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے بڑی جامعیت کے ساتھ ،،شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت ،انکی علمی خدمات اور دین اسلام کیلئے انکی عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔۔آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔۔شرکا کو تنظیم کی طرف سے ظہرانہ دیا۔۔اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کیلئے دعاکی گئی۔

  • ایم پی حلقہ 286 سردار صلاح الدین خان کھوسہ وسیب کی ترقی کا روشن چہرہ ہیں، محمد ساجد

    ایم پی حلقہ 286 سردار صلاح الدین خان کھوسہ وسیب کی ترقی کا روشن چہرہ ہیں، محمد ساجد

    سرخیاں:
    سردار صلاح الدین خان کھوسہ کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال
    پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری
    عوامی خدمت کو خاندانی روایت کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے
    علاقے کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم

    ڈیرہ غازی خان (چوھدری احمد سے ) — محمد ساجد نے کہا ہے کہ ایم پی حلقہ 286 سے تعلق رکھنے والے سردار صلاح الدین خان کھوسہ وسیب میں ترقی کے حوالے سے ایک بہترین اور متحرک لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار صلاح الدین خان کھوسہ پسماندگی کو علاقے سے دور کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام جاری ہے۔
    محمد ساجد کا کہنا تھا کہ سردار صلاح الدین خان کھوسہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے آباؤ اجداد کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے خدمت خلق کو اولین ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ سردار صلاح الدین خان کھوسہ آئندہ بھی علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے مشن کو اسی جذبے سے جاری رکھیں گے، جس سے وسیب میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی اور عوام کو حقیقی سہولتیں میسر ہوں گی۔

  • بین الصوبائی ایونٹس ملی یکجہتی کے فروغ کا باعث بنتے ہیں ۔ میجر جنرل ساجد امین

    بین الصوبائی ایونٹس ملی یکجہتی کے فروغ کا باعث بنتے ہیں ۔ میجر جنرل ساجد امین

    سیالکوٹ۔
    ▪️ملک بھر میں پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کا شاندار انعقاد ہو رہا ہے ، جس میں انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے نوجوان پہلوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔مقابلوں کا انعقاد مرحلہ وار ڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی اور قومی سطح پر کیا جا رہا ہے جس کا آخری مرحلہ یعنی نیشنل لیول مقابلے شہر اقبال (سیالکوٹ) میں جاری ہیں ۔

    ▪️ پاک فوج کی سرپرستی میں منعقد کی جانے والی پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کےمقابلوں کا انعقاد مرحلہ وارڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی اور قومی سطح پر کیا گیا- چیمپئن شپ کے اختتامی مرحلے کی افتتاحی تقریب کا آغازسیالکوٹ سپورٹس کمپلیکس میں جنرل آفیسر کمانڈ نگ 15
    ڈویژن میجر جنرل ساجد امین نے شمع روشن کرکے کیا- ریسلنگ کے یہ مقابلے 10 فروری تک جاری رہیں گے- ان مقابلوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوان پہلوان حصہ لے رہے ہی ں.

    ▪️اس ایونٹ کے انعقاد پر کھلاڑیوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے- نوجوان پہلوانوں کا کہنا ہے کہ قومی سطح کے ایسے منظم مقابلے انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور خود کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ میدان میں اترتے ہوئے کھلاڑیوں کے چہروں سے اعتماد، لگن اور روشن مستقبل کی امید صاف جھلک رہی ہے.

    ▪️قومی سطح کے ایونٹس بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں جہاں مختلف علاقوں سے آئے نوجوان ایک دوسرے کے کلچر، روایات اور صلاحیتوں سے سیکھتے ہیں جو قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کا باعث بنتا ہے-چیف آف آرمی اسٹاف کے ٹیلنٹ ہنٹ وژن کے تحت نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 کے شاندار انعقادکو عوام نے خوب سراہاہے۔
    ناصر چوہدری سیالکوٹ

  • اسلام آباد جیسے حساس شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر معصوم شہریوں کا خون بہانا حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے

    اسلام آباد جیسے حساس شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر معصوم شہریوں کا خون بہانا حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے

    عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) اسلام آباد میں واقع خدیجہ الکبریٰ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ کےصوبائی مشیر صدر سیدعباس شاه کاظمی،ضلع عمرکوٹ کےصدرمحرم علی جعغری.سابقه صدرسید اختر حسین کاظمی.سابقه اطلاعات سیکریٹری الفت فداحسین حیدری.عزادار حسین حیدری کَھِیری. تحصیل صدر کُنری سید عرفان کاظمی اطلاعت سیکریٹری غلام حیدری کھیری سمیت دیگر رہنماؤں کارکنوں نے اسلام آباد میں خدیجہ الکبریٰ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں۔
    مقررین نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسے حساس شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر معصوم شہریوں کا خون بہانا حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
    آخر میں مقررین نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری، شفاف اور سخت کارروائی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

  • سینیئر سیاستدان علاقے کی معروف شخصیت سابقہ MNA کے قُل خوانی کے ختمِ پاک کا اہتمام

    سینیئر سیاستدان علاقے کی معروف شخصیت سابقہ MNA کے قُل خوانی کے ختمِ پاک کا اہتمام

    سینیئر سیاستدان علاقے کی معروف شخصیت سابقہ MNA کے قُل خوانی کے ختمِ پاک کا اہتمام
    پیر محمد شاہ کھگہ.پیر معین شاہ کھگہ اور پیر نصیرالدین شاہ کھگہ سے اظہارِ تعزیت
    پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان علاقے کی معروف شخصیت محترم جناب پیر محمد شاہ کھگہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔پیر محمد شاہ کھگہ کے قُل خوانی کے ختمِ پاک کا اہتمام زیرِ سرپرستی پیر احمد شاہ کھگہ کے کیا گیا۔
    سینئر سیاستدان پیر محمد شاہ کھگہ صاحب سابق ایم این اے پاکپتن شریف کے رسم قل خوانی میں محترم جناب میاں احمد رضا خاں مانیکا(MNA)۔حافظ محمد یا (خطیبِ اعظم پاکپتن)۔قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)۔راؤ عمر ہاشم خاں۔کے ساتھ سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔سیّد سلمان محسن گیلانی(آستانہ عالیہ قبولہ شریف)کی پیر محمد شاہ کھگہ کے ڈیرے پہ آمد۔پیر احمد شاہ کھگہ سے اظہارِ تعزیت۔پیرِ طریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاذالحُکماء حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل کے صاحبزادے قاری خواجہ فیض پیرزادہ(ڈسٹرکٹ بیورچیف)کے ساتھ حضرت علامہ مولانا حافظ محمد یار(34sp گِلاں والا)۔نے پیر احمد شاہ کھگہ اور پیر محمد شاہ کھگہ کے بیٹے پیر نصیرالین صاحب سے خصوصی مُلاقات کی۔قُل خوانی کی گئی۔اور ان سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔اس کے علاؤہ پنجاب بھر سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بیوروکریٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت ہوئی۔تمام اہل علاقہ کی جانب سے پیر محمد شاہ کھگہ صاحب کی سیاسی و سماجی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔ان کے صاحبزادگان بھائیوں اور عزیز و اقارب کی طرف سے شریک تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

  • عشا کے وقت یارو کھوسہ میں اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی واردات، دو نقاب پوش ڈاکو فرار — اپنا موٹرسائیکل چھوڑ گئے

    ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد ڈیلی جستجو )

    ڈاکو ہنڈا 125 (ماڈل 2025) اور سی ڈی موٹر سائیکل (ماڈل 2024) چھین کر پچادھ کی سمت فرار، پولیس موقع پر پہنچ گئی

    یارو کھوسہ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات سامنے آ گئی جہاں مبین ولد عمر اور دانو۔کرمانی جبکہ ابراہیم معذور بھی ساتھ تھے کرمانی برادری سے دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ واقعہ ڈوکو مسجد لیاقت مہاجر والی گلی میں پیش آیا جو تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں آتا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہنڈا 125 موٹرسائیکل (ماڈل 2025) اور سی ڈی موٹر سائیکل (ماڈل 2024) چھینی اور جاتے ہوئے اپنا موٹرسائیکل موقع پر چھوڑ گئے۔ واردات کے فوراً بعد متاثرہ شہریوں نے 15 پر کال کی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان پچادھ کی سمت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
    عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو پیچھے سے تعاقب کرتے آئے تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان کئی دنوں سے دانو کرمانی کی روزمرہ نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے کیونکہ وہ روزانہ دکان بند کرنے کے بعد مقررہ وقت پر گھر جاتے تھے۔
    پولیس نے چھوڑا گیا موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔

  • دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں۔

    دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں۔

    اسلام أباد(بیورو رپورٹ ):
    دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں۔
    ایس۔اے۔صہبائی
    دہشتگرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔
    مرکزی صدر نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ھم أہنگی (NPCIH)
    جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیرمین ،ھیومن رائٹس ایکٹوسٹ،گولڈ میڈلسٹ سینئر صحافی ،دانشور، سماجی کارکن
    ایس۔اے۔صہبائی
    S.A. Sahbai نے

    اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی ‏امام بارگاہ میں خودکش بم دھماکے کی پرزومذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے مملکت خداداد پاکستان میں خوف کی فضاء قائم نہیں کی جا سکتی ۔NPCIH کے مرکزی صدر ایس۔اے۔صہبائی اور مرکزی چیرمین میاں ارسلان نے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ھمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ مرکزی صدر نے قومی اداروں سے امید کی ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعہ کے سہولت کاروں کو بے نقاب کر کے جلد كیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • ​اسلام آباد میں دہشت گردی کا خونی کھیل: 23 قیمتی جانیں ضائع، ہر طرف بکھرے انسانی اعضاء

    ​ڈیرہ غازی خان سے بیوروچیف چوھدری احمد راجپوت کی خصوصی رپورٹ ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر سے لرز اٹھا، جہاں ہونے والے ایک ہولناک دھماکے نے درجنوں خاندانوں کے چراغ گل کر دیے۔ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 23 افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ درجنوں زخمی ہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    ​رقت آمیز مناظر۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جائے وقوعہ پر قیامت کا منظر برپا ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہر طرف انسانی اعضاء بکھرے پڑے تھے؛ کہیں کسی کا کٹا ہوا بازو، کہیں ٹانگیں اور کہیں مسخ شدہ دھڑ انسانی درندگی کی داستان سنا رہے تھے۔ زمین خون سے رنگ گئی اور فضا چیخ و پکار سے گونجتی رہی۔
    ​شہداء کی فہرست۔
    ​سید امیر قاسم گیلانی ولد سید واحد علی گیلانی (سکنہ علی پور اسلام آباد)
    ​ذیشان حیدر ولد حسن (سکنہ سکردو)
    ​محمد علی ولد فدا حسین (سکنہ بلتستان)
    ​محمد صارم ولد زاہر محمود (سکنہ کوٹلی ستیاں – عمر 8 سال)
    ​سلیمان علی ولد مرزا علی (سکنہ پارا چنار)
    ​غلام بنی ولد محمد حسین (سکنہ گلگت بلتستان)
    ​سید فاروق حسین شاہ ولد سید مزمل حسین شاہ (سکنہ مظفر آباد)
    ​سید ابرار حسین شاہ ولد سید امیر حسین شاہ (سکنہ ترلائی)
    ​گل افراز حسین شاہ ولد سید امتیاز حسین شاہ (سکنہ ترلائی)
    ​ملک شاہ زیب حسین ولد ملک مدور حسین (سکنہ ترلائی اسلام آباد)
    ​مظہر حسین ولد عبدالمجید (سکنہ ترلائی اسلام آباد)
    ​عمریز علی ولد طارق خان (سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان – عمر 24 سال)
    ​فرمان علی ولد آدم خان (سکنہ علی پور اسلام آباد – عمر 68 سال)
    ​اشتیاق بٹ ولد افضل احمد (سکنہ مسلم ٹاؤن راولپنڈی – عمر 62 سال)
    ​علی اصغر ولد سیف القائمی (سکنہ ترلائی کلاں اسلام آباد – عمر 10 سال)
    ​صفت علی ولد عاشق حسین (سکنہ ترلائی کلاں اسلام آباد – عمر 26 سال)
    ​عاشق حسین ولد علی زوار (سکنہ پارا چنار)
    ​سید قیصر رضا ولد سید صفدر عباس (سکنہ علی پور نئی آبادی – عمر 17 سال)
    ​سید محمد رضوان ولد افتخار حسین (سکنہ علی پور اسلام آباد – عمر 25 سال)
    ​سبطین علی کاظمی ولد سید ذاکر حسین (سکنہ ترلائی اسلام آباد)
    ​وہاب علی ولد قنبر علی (سکنہ غوری ٹاؤن – عمر 60 سال)
    ​عنبر عباس ولد حاجی عاشق حسین (سکنہ حیدرآباد، سرگودھا – عمر 40 سال)
    ​سید ضامن علی ولد سید عقیل بخاری (سکنہ علی پور اسلام آباد)
    ​تجزیہ و اثرات
    ​اس فہرست میں 8 سال کے معصوم بچے سے لے کر 68 سال کے بزرگ تک شامل ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا انسانیت سے تعلق نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بسنت پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بسنت پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان

    لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی وجہ سے بسنت کے حوالے سے تمام پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ‘سانحہ اسلام آباد کے پیش نظر میں بسنت کے حوالے سے کل شیڈول تمام سرگرمیاں منسوخ کر رہی ہوں’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘لبرٹی اسکوائر پر شیڈول میگا بسنت شو بھی منسوخ ہوگا’۔

    مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج کے ناسور اور ان کے ہمدردوں کے خلاف متحد رہے اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں اور ملک کے دفاع میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑے رہیں’۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کرتے ہوئے 7 فروری کو لبرٹی چوک لاہور میں مرکزی پروگرام کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے لاہور سمیت صوبے کے شہریوں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔

    لاہور میں گزشتہ رات کو ہی بسنت کا جشن شروع ہوگیا تھا اور شہریوں نے پتنگ اڑانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کے دعوؤں کے باوجود ڈور پھرنے سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

  • سانحہ اسلام آباد ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام حقائق سامنے آگئے،اصل ملزم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے،دیکھئے فوٹیج

    سانحہ اسلام آباد ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تمام حقائق سامنے آگئے،اصل ملزم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے،دیکھئے فوٹیج

    اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں امام بارگاہ کے خودکش دھماکے کے شواہد سیکورٹی فورسز نے حاصل کر لیے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جو واقعے کے ہر پہلو کو واضح طور پر دکھاتی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ دھماکہ جمعہ کے روز 1 بجکر 38 منٹ پر ہوا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ کے روٹ پر شہری بھاگتے ہوئے نظر آئے اور دھماکے کی آواز سنتے ہی کئی افراد فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف دوڑنے لگے۔

    فوٹیج میں حملہ آور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو بھاگ کر امام بارگاہ میں داخل ہوا اور چند لمحوں بعد دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کے فوری بعد امام بارگاہ کے اندر موجود شہریوں کے خوفزدہ ہو کر باہر نکلنے کے مناظر بھی واضح طور پر فوٹیج میں موجود ہیں۔

    اس سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملے کی شدت، شہریوں کے ردعمل اور امام بارگاہ کے اندر و باہر کی صورتحال کی مکملمعلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ سیکورٹی فورسز اس فوٹیج کا تجزیہ کر کے مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ حملے میں ملوث عناصر کی شناخت اور مزید حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتیٔ کشمیر کی تقریب عبدالجبار ستی

    5 فروری کو مری جی پی او چوک میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی

    کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، یہ تقریب 5 فروری بروز جمعرات دن 1 بجے مری جی پی او چوک میں منعقد ہوگی، اس موقع پر پارٹی کے تمام عہدہ داران، ذمہ داران اور کارکنان تحصیل مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں سے شرکت کریں گے اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے صدر عبدالجبار ستی اور جنرل سیکرٹری ثاقب عباسی نے تمام جیالوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت شرکت کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔

  • پریس کلب عُمرکوٹ کے ہال میں سندھ اسمبلی کے سینیئر اسپیشل سیکریٹری حاجی میاں محمد حسن شاہ کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک باوقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی

    عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) پریس کلب عُمرکوٹ کے ہال میں سندھ اسمبلی کے سینیئر اسپیشل سیکریٹری حاجی میاں محمد حسن شاہ کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک باوقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا اہتمام رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کیا گیا تها، جس میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، صحافیوں، سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے روحِ رواں اور پریس کلب عمرکوٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی، ن لیگ ضلع عمرکوٹ کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ سید صفدر حسین شاھ، سید شاھجہان، مخدوم شاہ قاسمانی، انٹرنیشنل روٹری کلب امرانو کے صدر محمد زمان کھوسو، معروف تاجر سیٹھ دھرمداس نربھانی، خاصخیلی نوجوان اتحاد کے رہنما عادل حسین رحیمدانی، سماجی رہنما و سینیئر صحافی ممتاز آریسر، سینیئر صحافی ولی خان پٹھان، سیف اللہ منگریو، غلام مصطفیٰ مہر، زاہد احمد خان، نوجوان صحافی سجاد علی شیخ، اشوک کمار درڑا، وقاص یوسفزئی، مدن گوپال، سوائی مل رکھیسر، سورج کمار مالھی، نوجوان سوشل ایکٹوسٹ الفقراء محمد الرحیم مہر، فقیر یاسر سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کو رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحیمدانی کی جانب سے اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ حاجی میاں محمد حسن شاہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار، غریب اور دکھی انسانیت کے حقیقی خادم ہیں، جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حاجی میاں محمد حسن شاہ کی قیادت میں نوجوانوں کی ایک متحرک ٹیم عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے، جو ان کے احکامات پر دیانتداری سے فرائض انجام دیتی ہے۔ انٹرنیشنل روٹری کلب امرانو کے صدر محمد زمان کھوسو اور ن لیگ ضلع عمرکوٹ کے سینیئر وائیس پریزیڈنٹ سید صفدر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی میاں محمد حسن شاہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، ایک بہترین بیوروکریٹ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ مخلص، سچے انسان اور غریبوں کے ہمدرد ہیں، جنہوں نے سندھ بھر میں خدمتِ خلق کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ تقریب سے مخدوم شاہ قاسمانی، سیٹھ دھرمداس نربھانی اور عادل حسین رحیمدانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حاجی میاں محمد حسن شاہ کی شخصیت خدمت، خلوص اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے، جو نوجوانوں کی سرپرستی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کو اپنا مشن سمجھتے ہیں۔ آخر میں ملک کی سلامتی، عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعدازاں رسول بخش رحیمدانی نے تقریب میں شرکت کرنے والے صحافیوں، معزز شہریوں اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حاجی میاں محمد حسن شاہ کی درازیٔ عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • ٹورشیا سندھ ایجوکیشن سسٹم کے زیر انتظام ٹورشیا سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا

    جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) ٹورشیا سندھ ایجوکیشن سسٹم کے زیر انتظام ٹورشیا سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرکٹ، میراتھن ریس اور ٹگ آف وار کے مقابلے شامل تھے۔ ٹورشیا سپر لیگ کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پی سی بی گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جس میں ٹورشیا سپر کنگز نے ٹورشیا لائنز کی ٹیم کو ستر رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
    اس موقع پر مہمانِ خصوصی چیئرمین مہراں سوشل فورم ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، سینیئر صحافی و ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ محمد حنیف جکھرانی، پنہور اتحاد کے محمد حنیف پنہور، وائس چیئرمین تاج ویلفیئر ایسوسی ایشن احمد خان رند سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو اور صحافی محمد حنیف جکھرانی نے ٹورشیا سندھ ایجوکیشن سسٹم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ٹورشیا سندھ ایجوکیشن سسٹم گزشتہ دو برسوں سے تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے دیگر اداروں کو بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا مشورہ دیا، ساتھ ہی اعلیٰ حکام اور صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی کہ جیکب آباد میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ جیکب آباد کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، انہیں مواقع فراہم کیے جائیں اور سہولیات مہیا کی جائیں۔
    آخر میں مہمانوں کو سندھی ثقافت کی علامت اجرک بطور تحفہ پیش کی گئی، جبکہ مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں میں خصوصی طلائی میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ یونائیٹڈ اکیڈمی کی جانب سے فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے کراچی ٹور کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کے میچز دکھانے کا اعلان بھی کیا گیا۔
    ڈائریکٹر ٹورشیا سندھ ایجوکیشن سسٹم محمد انیس پنہور نے میڈیا ٹیم اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کُنری میں ریلی، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کُنری میں ریلی، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    عمرکوٹ سندھ۔ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
    کُنری — 5 فروری
    یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح تحصیل کُنری میں بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں، طلبہ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران “کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی”، “کشمیر بنے گا پاکستان” اور بھارت کے مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
    ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مقررہ مقام پر پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، مگر ان کا حوصلہ اور آزادی کی جدوجہد آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کو ان کی جائز جدوجہد میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

  • بھارت کے مظالم ناقابلِ برداشت، کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ؛ ختمِ نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان

    بھارت کے مظالم ناقابلِ برداشت، کشمیر کی آزادی تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ؛ ختمِ نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان

    بھارت دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ؛ ڈاکٹر حسن رانا

    لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

    ختمِ نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان کے بانی و صدر ڈاکٹر حسن رانا، نائب صدر احمد صابر چغتائی، جنرل سیکرٹری محمد منصور ممتاز اور چیف لیگل ایڈوائزر حافظ مصعب رسول ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری بدترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
    ڈاکٹر حسن رانا نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے جسے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، مگر بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے۔
    نائب صدر احمد صابر چغتائی نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر پوری پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان شاء اللہ آزادی کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں۔
    جنرل سیکرٹری محمد منصور ممتاز نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں گھروں کی مسماری، نوجوانوں کی جبری گرفتاریاں اور ماورائے عدالت قتل کے ذریعے ظلم کی تمام حدیں پار کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور آزادی کشمیر کی تحریک کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
    چیف لیگل ایڈوائزر حافظ مصعب رسول ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ بھارت کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے عالمی عدالتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوام کو انصاف دلائیں۔
    رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ختمِ نبوت جرنلسٹس فورم پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی آواز بن کر ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گا اور آزادی کشمیر تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
    آخر میں انہوں نے دعا کی کہ
    اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی نصیب فرمائے، ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
    انہوں نے قومی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی۔