احمدپورشرقیہ/ نورپورنورنگا (پ ر) سماجی و سیاسی شخصیت زاہد اقبال ڈاہر کے والد اور آفتاب احمد خان ڈاہر کے چچا جان محمد اقبال ظفر ڈاہر گذشتہ روز آبائی شہر نورپورنورنگا میں انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ مولانا قاری ضیاء اللہ نے ادا کی۔اس موقع پر علاقائی سیاسی، سماجی و دینی شخصیات میں سردار محمد طہ خان ڈاہر،ڈاکٹر حامد نواز خان افغانی،سر مشتاق سیال،ڈاکٹر محمد الطاف ڈاہر جلالوی،قاری عبدالباری،ماسٹر ملک ریاض چنڑ،خالد نواز خان،اسلم ڈاہر،خواجہ امیر بخش،صادق ڈاہر،خواجہ عدنان،خواجہ ایوب،مظہر حسین،خواجہ یاسر،خواجہ عبدالرشید،
مسعود نواز خان،خواجہ مکی،طارق ڈاہر،حمید ڈاہر کے ساتھ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ ادا کی۔اس موقع پر مرحوم کے پسران میں شاہد اقبال ڈاہر، طاہر اقبال ڈاہر،کاشف ڈاہر،آصف اقبال ڈاہر کے ساتھ لوگوں نے دلی تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و درجات بلندی کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں۔
سماجی و سیاسی شخصیت زاہد اقبال ڈاہر کے والد اور آفتاب احمد خان ڈاہر کے چچا جان محمد اقبال ظفر ڈاہر گذشتہ روز آبائی شہر نورپورنورنگا میں انتقال کر گئے