احمدپورشرقیہ/اوچ شریف/بہاولپور (پ ر) صوبائی سطح پر بہاولپور میں تیسرے ایچ ای ڈی(HED) بی ایس/ اے ڈی پی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب زیر قیادت ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی منعقد ہوئی۔کھیلوں کے انتظامی امور کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر محمد تسلیم عالم نے ادا کیے۔مہمانان اعزاز میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے نیئر مصطفٰی و محمد افضل شہزاد سماجی روحانی شخصیت تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر جنید الرحمان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور پروفیسر محمد تسلیم عالم و دیگر تمام فوکل پرسنز کو کامیاب ٹیبل ٹینس ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں خوشگوار پرامن اور صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا نہایت ضروری ہیں۔اس سے صحت مند نسل، پراعتماد اور نظم و ضبط سے بھرپور نوجوان نسل کی تربیت ہوتی ہے۔جس سے ملک وقوم کی تقدیریں بدل جاتیں ہیں۔میں تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات کےساتھ یادگاری اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر تمام ڈویژنوں کے کھلاڑیوں کے لیے بہترین رہائش و پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔تمام ایتھلیٹس کو بہاولپور کے تاریخی محلات،کلچرل میوزیم ودیگر تفریحی مقامات کی سیر بھی کرائی گئی۔ایونٹس میں اساتذہ کرام و سٹوڈنٹس کے ساتھ شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب زیر قیادت ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی منعقد ہوئی
